اردو نیوز اپڈیٹس

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل دیتے ہوئے سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 5 اکتوبر کو ریاض میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے، دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے اجتماعی دفاع کے وعدوں پر فوری عملی اقدامات کرنے اور منظور شدہ انتظامات و فریقین کی قومی قانون سازی کے مطابق سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ فوجی دستوں اور صلاحیتوں کی سعودی عرب میں تیز رفتار تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، جس سے تیاری، عسکری انضمام اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی اجتماعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر فریق کی سلامتی تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی ساکھ کو ظاہر کرتا ہے۔اس سے دفاعی بازداریت کی مؤثریت مضبوط اور تینوں ممالک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے اتحاد و عزم مزید واضح ہوتا ہے۔مشترکہ اعلامیے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور سعودی عرب کے شہروں، شہری و اقتصادی تنصیبات پر مسلسل حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔فریقین نے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی حملے یا خطرے کو واضح طور پر مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان اور ترکیہ نے سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور تیاری کو سراہا، اعلامیے میں سعودی مسلح افواج کی جانب سے مملکت کو درپیش خطرات اور حملوں کا مقابلہ کرنے اور سعودی عرب کی سلامتی و علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا گیا۔کمیٹی نے اجلاس سے قبل ہونے والے سیاسی اور عسکری مشاورتی عمل کے نتائج کا جائزہ لیا اور پیش کی گئی سفارشات کی منظوری دی۔ اعلامیے کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد اجتماعی دفاع کے پختہ عزم اور خطرات سے نمٹنے کیلئے متحدہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے شعبہ لائیو اسٹاک کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے لائیو اسٹاک کے شعبے کو کارپوریٹ خطوط پر…

6 hours ago

یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں وزیر دفاع

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی…

6 hours ago

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے۔اقوام متحدہ…

6 hours ago

ریاض ایئرپورٹ آرامکو ریفائنری پر حملے سعودی اتحاد کا جوابی وار حوثی اہداف تباہ کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے درمیان…

6 hours ago

ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں ڈونلڈٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار…

6 hours ago

امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے صدر مسعود پزشکیان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران امریکا پر قطعی…

6 hours ago