اردو نیوز اپڈیٹس

میکسیکو کی صدر جنسی ہراسانی کا شکار قابل سزا جرم قرار دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
میکسیکو کی خاتون صدر کلاڈیا شین بام کے ساتھ حامیوں سے ملاقات کے دوران ہراسانی کا واقعہ پیش آیا۔اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق ایجنسی (یو این ویمن) کے اعداد و شمار کے مطابق میکسیکو میں 15 سال یا اس سے زائد عمر کی تقریباً 70 فیصد خواتین اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرتی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی صدر کے ساتھ ہراسانی کا یہ واقعہ منگل کو پیش آیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شین بام صدارتی محل کے قریب ایک تقریب کے لیے جا رہی تھیں کہ راستے میں ان کے حامی ملے، وہ حامیوں سے ہاتھ ملا رہی تھیں جب کہ انہوں نے تصاویر بھی بنوائیں، اس دوران ایک شخص پیچھے سے آیا اور اس نے غیر اخلاقی انداز میں صدر کو چھوتے ہوئے گردن پر بوسہ لینے کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق صدارتی سکیورٹی ٹیم کے ایک اہلکار نے فوری طور پر اُس شخص کو پیچھے ہٹا دیا جب کہ اس شخص کو نشے میں دھت بتایاگیا ہے۔اس رویے کے باوجود کلاڈیا شین بام نے اس شخص سے مہذب انداز میں برتاؤ کیا اور اس کے ساتھ تصویر بنوانے پر رضامندی ظاہر کی تاہم بعد میں سکیورٹی حکام نے اطلاع دی کہ اُس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔وزارت خواتین کی سربراہ نے اس واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج اپنی صدر کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

یومِ شہدائے جموں کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کا پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت…

12 hours ago

وزیر اعلیٰ سندھ کا این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہ ہونےدینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ…

12 hours ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا برونائی کا دورہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا برونائی دارالسلام…

12 hours ago

ظہران ممدانی کی تاریخی جیت ٹرمپ نے یوٹرن لے کر ہتھیار ڈال دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی تاریخی جیت پر صدر…

12 hours ago