نادرا نے 18 سال کی عمر کے بعد فوری شناختی کارڈ بنانا لازمی قرارورنہ قید و جرمانہ ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
آپ پاکستانی شہری ہیں ۔؟ تو 18 سال کے ہوتے ہی قومی شناختی کارڈ بنا لیں۔ نادرا کی جانب سے ہر پاکستانی شہری کے لیے اہم پیغام سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق نادرا نے پاکستان میں ہر شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر قومی شناختی کارڈ کا حصول لازمی قرار دیا ہے۔نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9 (1) کے تحت 18 سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر اندر شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینا لازمی ہوگا۔ بروقت درخواست نہ دینے کی صورت میں نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (e) کے مطابق 6 ماہ تک قید بامشقت یا 50 ہزار روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *