پاکستان نیوز پوائنٹ
نیو ائیر نائٹ پر ہلڑ بازی ، ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ پر پولیس نے کریک ڈاون کیا، لاہور پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر 258 مقدمات کا اندراج کیا،ہوائی فائرنگ ، ہلڑ بازی اور نقص امن کا باعث بننے والے 277 ملزمان گرفتار کیے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف مختلف تھانوں میں 58 مقدمات کا اندراج ہوا،ہوائی فائرنگ پر 50 مقدمات کا اندراج کیاگیا،58 ملزمان گرفتار ہوئے،آتش بازی کرنے والوں کے خلاف 24 مقدمات کا اندراج کیا گیا،کچی شراب بیچنے پر شہر کے مختلف تھانوں میں 17 مقدمات کا اندراج کیا گیا،اسلحہ کی نمائش پر 107 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کےگرفتار کیا گیا ،شہر میں لگائے گئے ناکوں پر 4535 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا