واٹس ایپ صارفین کو نئے خطرناک سائبر فراڈ

پاکستان نیوز پوائنٹ
واٹس ایپ صارفین کو نئے خطرناک سائبر فراڈ ’’گوسٹ پیئرنگ‘‘ کے بارے میں خبردار کیا جا رہا ہے، جس میں ہیکرز بغیر سکیورٹی سسٹم کو توڑے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو خاموشی سے ہائی جیک کر سکتے ہیں ہیکرز واٹس ایپ کی منسلک ڈیوائسز کی خصوصیت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر صارف کے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز تک مکمل رسائی حاصل کر لیتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ پر مکمل قبضہ ممکن ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، ہیکرز عام طور پر صارف کو ایک جعلی لنک بھیجتے ہیں جو کسی معروف ویب سائٹ کی طرح نظر آتا ہے، اگر صارف اس لنک پر جا کر اپنے موبائل نمبر اور تصدیقی کوڈ درج کرتا ہے۔ تو دراصل وہ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیکر کے آلے سے جوڑ دیتا ہے، اور ہیکر اسے مکمل کنٹرول حاصل کر لیتا ہے۔ اس دوران صارف کو عام طور پر کوئی واضح اطلاع نہیں ملتی۔ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد کے خطرات: صارف کے نجی پیغامات پڑھ سکتا ہے، تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے، صارف کی شناخت سے پیغامات بھیج سکتا ہے، پیغام رسانی کے ذریعے اسکیم کو صارف کے رابطوں تک پھیلا سکتا ہے۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر:1۔ منسلک ڈیوائسز کی باقاعدہ جانچ: واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر منسلک ڈیوائسز کو چیک کریں اور غیر معروف ڈیوائس کو فوری طور پر ہٹا دیں، 2۔ دو مرحلوں کی تصدیق فعال کریں: واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر چھ ہندسوں والا شناختی کوڈ فعال کریں تاکہ غیر مجاز رسائی مشکل ہو جائے، 3۔ مشکوک لنکس اور ویب سائٹس سے احتیاط: کسی بھی نامعلوم لنک یا ویب سائٹ پر اپنا نمبر یا کوڈ درج نہ کریں۔ یہ لنک چاہے پیغام آپ کے جاننے والے کی جانب سے ہی کیوں نہ آیا ہو۔ تصدیق کے لیے کال یا رابطہ کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے، کسی بھی تصدیقی کوڈ یا کوڈ کیو آر اسکین کی درخواست پر محتاط رہیں
واٹس ایپ کی حفاظتی خصوصیات جیسے دو مرحلوں کی تصدیق اور منسلک ڈیوائسز کی نگرانی کو باقاعدہ استعمال کریں تاکہ ایسے سائبر حملوں اور فراڈ سے محفوظ رہا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *