اردو نیوز اپڈیٹس

وزارت خزانہ نے کرپٹو کرنسی ریگولیشنز کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خزانہ کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس ہوا،کرپٹو کرنسی ریگولیشنز کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، وزارت خزانہ کے مطابق کمیٹی میں اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی کے نمائندے شریک ہوں گے کمیٹی میں قانون ڈویژن اور آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن کے نمائندے شریک ہوں گے،کمیٹی مجوزہ قوانین کا جائزہ لے گی ،کمیٹی یک مضبوط فریم ورک اور گورننس ڈھانچے کی تجاویز پیش کرے گی ،کمیٹی کی تجاویز کو پاکستان کرپٹو کونسل کے آئندہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔ریگویشنز سے بلاک چین کو ذمہ داری کے ساتھ اپنایا جا سکے،ریگویشنز سے سرمایہ کاروں کا تحفظ کیا جا سکے اور مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ اجلاس میں وزیر مملکت / وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب بلال بن ثاقب نے آن لائن شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی،چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، قانون و انصاف ڈویژن کے سیکرٹری، اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکرٹری نے اجلاس میں ذاتی حیثیت میں شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لیے مجوزہ ریگولیٹری فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا، ریگولیٹری فریم ورک کا مقصد بین الاقوامی معیارات اور جدید ٹیکنالوجی کے رجحانات سے ہم آہنگ ہونا ہے۔اجلاس میں ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی اور ریگولیشن کے لیے ایک خودمختار ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا،کونسل کے ارکان نے ایک محفوظ، شفاف اور اختراع کی حوصلہ افزائی کرنے والے ریگولیٹری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں، حکومت ایک جدید اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مالیاتی نظام کی تشکیل کے لیے پُرعزم ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے…

5 hours ago

کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کمان سنبھالنے پر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے جی ایچ کیو…

5 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے جا رہی ہے وزیر پیٹرولیم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو خوشخبری سنادی۔ وزیر…

5 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثل قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وزیر اعلیٰ مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشان…

5 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے افواج پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر…

5 hours ago

سونا 4 لاکھ 31 ہزار سے بھی اوپر چاندی کی قیمت بھی آسمان پر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

5 hours ago