اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم سے انڈر 19کرکٹ ٹیم کی ملاقات ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف سے انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کی فاتح ٹیم نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان کھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر ٹیم اور مینیجمنٹ کو مبارکباد دی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ شاہد انور نے کہا کہ یہ پراسیس 17جون 2025سے شروع کیا جس میں 70نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائل ہوئے، ٹرائل کے بعد 70میں سے30کھلاڑیوں کا کیمپس لگایا گیا، ایشیا کپ میں جانے سے پہلے مقصد تھا کہ کپ اورشائقین کے دل جیتیں گے۔ مایہ ناز کرکٹر سرفراز احمد نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے تمام نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے، تمام نوجوان کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے بہت محنت کی تھی۔ سرفراز احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے پوری انڈر19ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا، امید ہے مستقبل میں یہ ٹیم مزید ٹرافیاں جیتے گی، وزیراعظم نے نوجوان کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی، سمیر احمد نے بہت بہترین اننگ کھیلی، عثمان خان نے بھی سمیر احمد کے ساتھ اہم شراکت داری قائم کی۔ کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ مینجمنٹ ہمیں پوری سپورٹ کررہی ہے، ایشیا کپ جیتنے میں تمام کھلاڑیوں کا اہم کردار ہے، مینجمنٹ نے ہمیں کہا آپ اپنی کرکٹ کھیلیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، سرفراز احمد نے کہا ہار بھی گئے تو جیت آپکی اورہار ہماری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سیاسی و قومی امور پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے…

19 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اسحاق ڈار کی وضاحت

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب…

20 hours ago

مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو ایئرپورٹ پر نہیں روکا جائے گا وزیر داخلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور کے اچانک…

20 hours ago

آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں خوبصورت نغمہ پاک اے وطن ریلیز کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ یومِ آزادی کے موقع پرآئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں…

20 hours ago

امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا…

20 hours ago

ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6…

20 hours ago