اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام ’فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم‘ کا افتتاح کردیا، انہوں نے کہا کہ ماضی کے بوسیدہ نظام نے دہائیوں وسائل کو لوٹا ہے، یہ کامیابی پاکستان کی خوشحالی کے لئے ناگزیر تھی، نیا نظام معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق کراچی میں فیس لیس کسٹمر اسیسمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کسٹمز اور ایف بی آر کے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کسٹمز اور ایف بی آر نے 77 سالہ ملکی تاریخ کی سب سے اہم کامیابی حاصل کی ہے جس کا قوم کو بہت عرصے سے انتظار تھا، اس کا ہونا ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے ناگزیر امر تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ کسٹم میں جدید نظام متعارف کرانا کامیابی ہے، ایف بی آر، کراچی پورٹ کے افسران کی خدمات قابل ستائش ہیں، جدید خود کار نظام میں انسانی مداخلت کم سے کم ہوگی۔ شہباز شریف نے مزید کہا میں سمجھتا ہوں کہ آج ہم نے جو فیس لیس انٹریکشن دیکھا ہے، اس سسٹم پر امپورٹر کا نام اور پتہ بھی آتا ہے، کسٹمز اور کراچی بندرگاہ پر جو درجہ بدرجہ انسپکٹرز ہیں، ابھی ہم نے ایک، دو افسران سے چبھتے ہوئے سوالات پوچھے، انہوں نے بہت مناسب جواب دیا کہ ایک کھیپ 10 منٹ میں ہوجاتی ہے اور اگر ایک سے زیادہ کھیپ ہوں تو 15 سے 20 منٹ لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید خود کار نظام میں انسانی مداخلت کم سے کم ہوگی، یہ نظام نوزائیدہ ہے، اس کو شروع ہوئے اگرچہ 3 ہفتے ہوئے ہیں تاہم اس 3 ہفتے میں وقت 107 گھنٹوں سے کم ہوکر 19 گھنٹے پہ آگیا ہے، کم وقت میں زیادہ کام ہورہا ہے، فیس لیس سسٹم سے 88 فیصد درآمد کنند گان مطمئن ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس نظام سے ملک کے بوسیدہ نظام کا خاتمہ ہوگا، جب سے حکومت آئی ہے ہم نے اصلاحات پر توجہ دی ہے، جی ڈی پی کے تناسب سے محصولات کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم رہ جائے تو یہ ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے…

19 hours ago

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی…

19 hours ago

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے

پاکستان نیوز پوائنٹ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں…

19 hours ago

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مہنگائی کم کرنے کی دعویدار حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک…

19 hours ago