پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فوڈسکیورٹی،حفظان صحت کےمعیارکویقینی بنانےکیلئےاتھارٹی کاقیام اہم اقدام ہے، پنجاب ایگریکلچر،فوڈاینڈڈرگ اتھارٹی کامنصوبہ قوم کی بہت بڑی خدمت ہےوزیراعظم شہبازشریف نے فوڈسکیورٹی ادارے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ادارےکےقیام میں وزیراعلیٰ مریم نوازکاکردارقابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوراک، ادویات کی شفاف نگرانی کیلئےریگولیٹری ادارےکاقیام وقت کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر،فوڈاینڈڈرگ اتھارٹی خطےمیں سنٹرآف ایکسیلنس بنےگی ۔ پنجاب ایگریکلچر،فوڈاینڈڈرگ اتھارٹی کامنصوبہ قوم کی بہت بڑی خدمت ہے۔قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازنے لیبارٹری کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران شہبازشریف اورمریم نواز کو لیبارٹری کےحوالےسےبریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کی پہلی پنجاب ایگریکلچرفوڈاینڈڈرگ اتھارٹی کی دستاویزی فلم پیش کی گئی، دستاویزی فلم میں ادارےکیلئے اقدامات کا احاطہ پیش کیا گیا۔
