اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات مفید رہی، باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے اقدامات سمیت سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اماراتی صدر سے قرض ہدف کے متعلق سرمایہ کاری کی درخواست کی جس پر شیخ زید النہیان نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے رواں ماہ (جنوری) میں واجب الادا 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے گزارش کی ہے کہ سرمایہ کاری سے متعلق آگے بڑھیں اور معاملات کو آگے لے کر جائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ معاشی سفارتکاری کی کوششوں کے ثمرات آ رہے ہیں، معیشت میں استحکام آ رہا ہے، ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے، بجلی کی قیمت کم نہیں ہوگی تو انڈسٹری، زراعت، ایکسپورٹ ترقی نہیں کرے گی، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، جس میں یقینی طور پر ہمارے ساتھی بات کریں گے اور معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لوئر کرم میں امن معاہدے کے بعد ڈپٹی کمشنر پر حملہ افسوس ناک ہے، حملے کر کے امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، ڈپٹی کمشنر کا علاج جاری ہے، تمام زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، پوری قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کی معترف ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندا کئی سال سے جاری ہے اس حوالے سے پوری یکسوئی کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے، وزیرداخلہ کی ٹیم اور ذیلی ادارے اس مکروہ دھندے کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم رہ جائے تو یہ ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے…

5 hours ago

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی…

5 hours ago

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے

پاکستان نیوز پوائنٹ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں…

5 hours ago