اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکسز اتنے زیادہ ہیں کہ کاروبار کو چلنے نہیں دیں گے آئی ایم ایف سے کیے وعدے نبھانے ہونگے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکسز اتنے زیادہ ہیں کہ کاروبار کو چلنے نہیں دیں گے مگر ہمیں آئی ایم ایف پروگرام اور اپنے ٹارگیٹس کو پورا کرنا ہے۔ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کے سفرکا آغاز ہوچکا ہے، اب ہم نے گروتھ کی طرف بڑھنا ہے، آئیں بیٹھیں اور بتائیں کس طرح گروتھ کو بوم اینڈ بسٹ سے بچائیں، چیزیں ہیٹ اپ ہوں تو انہیں مینج کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ ٹیکس سلیبس کا نظام کاروبار اور سرمایہ کاری کو چلنے نہیں دے رہا مگر پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، جو وعدے آئی ایم ایف سے کیے ہیں وہ نبھانے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بینکوں سے سرمایہ چاہیے، آج شرح سود 13 فیصد پر آگئی ہے اور چاہتا ہوں یہ اور کم ہوکر 6 پر آجائے، برآمدات پر مبنی گروتھ بڑھانی ہے، اس کے لیے تجاویز دیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس قدرتی وسائل ہیں، ہمیں یہاں انڈسٹری لگانے کے لیے کام کرنا ہے تاکہ لوگوں کو نوکریاں ملیں، اس کے لیے بھی مجھے آپ لوگوں سے تجاویز چاہئیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار…

19 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم رہ جائے تو یہ ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے…

19 hours ago

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی…

19 hours ago

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے

پاکستان نیوز پوائنٹ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں…

19 hours ago

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مہنگائی کم کرنے کی دعویدار حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک…

20 hours ago