اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف کا فیول ریلیف پروگرام کی شفافیت پر اطمینان کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کی اب تک کی پیشرفت اور شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ رجسٹریشن اور سبسڈی کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے نتیجے میں رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحق شہریوں کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی یہ شفاف سبسڈی اسکیم مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود کے ایسے اقدامات کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔ انہوں نے سکیم کے حوالے سے مانیٹرنگ اور کارگر ڈیش بورڈ ترتیب دینے پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وفاقی سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ضرار حاشم خان اور ان کی ٹیم کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے پٹرولیم سبسڈی سکیم کے تحت رجسٹرڈ مستحقین کو سہولت فراہم نہ کرنے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، سبسڈی سکیم کے تحت اب تک 15,519,282 شہری رجسٹر ہو چکے ہیں، جن میں سے 15.06 ملین موٹر بائیکس اور 449 ہزار 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان ہیں۔ سبسڈی سکیم کے تحت اب تک 63٫153,685 ٹوکن جاری ہوئے جن میں سے 59,445,347 ٹوکنز کو استعمال / ریڈییم کیا گیا، فیول سبسڈی سکیم کے تحت 4 نومبر، 2026 تک 28.6 ارب روپے کی ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرائم منسٹر فیول ریلیف اسکیم کے حوالے کی معلومات اور شکایات کے ازالے کے لئے صارفین اور پیٹرول پمپس کے لئے الگ الگ کال سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظفر اقبال اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Tags:

Faisal Bukhari

Recent Posts

مسلسل تربیت اور آپریشنل تیاری پر غیر سمجھوتہ کرنے والی توجہ نئے چیلنجز پر برتری برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہیڈکوارٹرز اسپیشل سروسز گروپ ( ایس…

2 hours ago

چئیرمین سینٹ سید یوسف ریضا گیلانی کا دورہ لاہور چیمبر

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین سینٹ سید یوسف ریضا گیلانی کا دورہ لاہور چیمبر کےصدر علی…

2 hours ago

الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار جے یو آئی کی مخصوص نشست سے متعلق اپیل خارج

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی آئینی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی مخصوص…

2 hours ago

سعودی عرب اور شام کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب اور شام نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرتے…

2 hours ago

قومی حکومت کی تشکیل کیلیے کوشاں ٹرمپ کیساتھ مل کر کام کریں گے گادی آئزنکوٹ

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور سابق آرمی چیف گادی آیزنکوٹ نے کہا ہے…

2 hours ago

امریکی مڈٹرم انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کا خطاب انتخابی نتائج پر خاموشی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن جماعت…

2 hours ago