پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی بینکاری سے متعلق کونسل کا کردار قابل ستائش ہے۔وزیراعظم نے اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1973 کے آئین کے تحت کونسل کا قیام عمل میں آیا. اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی ذمےداریاں احسن انداز میں نبھائیں۔شہبازشریف نے اسلامی نظریاتی کونسل کو گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے پُرتشدد عناصر کے خلاف بند باندھا. کونسل نے وطن عزیز کو نظریاتی تشخص دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری سے متعلق کونسل کا کردار قابل ستائش ہے. نفرتوں اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پروپیگنڈے کی یلغار سے محفوظ رکھنے کیلئے کونسل کردار ادا کرے، ہم سب ملکر ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…