وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے عوام کے لیے پاکستان دوسرا گھر ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے عوام کے لیے پاکستان دوسرا گھر ہے۔قائداعظم محمد علی جناح، ماؤزے تنگ کے مجسموں کی نقاب کشائی کی تقریب ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، چین کے عوام کے لیے پاکستان دوسرا گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں، پاکستان، چین میں باہمی اشتراک، دیرینہ تعلقات ہیں، آج ہمارے لیے بہت اہم اور خوشی کا دن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی امن و خوشحالی کے لیے پاکستان اور چین مل کر کام کرسکتے ہیں. پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے بےپناہ مواقع موجود ہیں، زرعی شعبے میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اگلے ماہ گریجویٹس چین جارہے ہیں۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم، ماؤزے تنگ کے مجسمے قیمتی تحفے ہیں، قیمتی تحفے کے لیے ہم چین کے مشکور ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی، سماجی خوشحالی میں چین کے کردار کی قدر کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *