اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کی صورتحال پر صدر سے دوبارہ ملاقات کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر صدر سے دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امن و امان، تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور موجودہ سیاسی کشیدگی سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف آئینی آپشنز پر بھی غور متوقع ہے، جبکہ ممکنہ آئینی اقدامات کے قانونی اور سیاسی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم صدر کو خیبر پختونخوا کی امن و امان کی صورتحال، صوبائی معاملات اور لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کے مؤقف پر بریفنگ دیں گے۔ ملاقات میں لانگ مارچ کے ممکنہ اثرات اور صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی 24 گھنٹے میں اہم فیصلہ متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے آئندہ…

3 hours ago

ریاست اور خیبرپختونخوا کا مسئلہ سیاست نہیں دہشتگردی ہے خواجہ آصف نے اعداد و شمار سامنے رکھ دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے ریاست اور خیبر پختونخوا کا…

3 hours ago

گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں آخری حد پر نہیں جانا چاہتے امیر مقام

پاکستان نیوز پوائنٹ فاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا…

3 hours ago

افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو…

3 hours ago

سپین کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج نے ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کو…

3 hours ago

یمنی سرکاری فورسز کا باب المندب اورذوباب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان یمنی سرکاری فوج کے مطابق حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن…

3 hours ago