پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ کااظہارکیا ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے شہدا کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور صبر کی دعا کی،وزیراعظم کاکہناتھا کہ ملک کیلئے جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں،قوم شہدا کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے اور اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔یادرہے کہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا مشتاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکارہو گیا،حادثے میں دونوں پائلٹس شہیدہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹس نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں انسٹرکٹرپائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرتربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے بحر الکاہل یا بحر اقیانوس میں سے کسی…