اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم کی قیادت میں بجلی سستی کرنے کیلئے کام کررہے ہیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں بجلی سستی کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ وزیرخزانہ نے بھی بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی تصدیق کردی، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔حکومت نے ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے پر بھی توجہ مرکوز کرلی۔ وزیر خزانہ کہتے ہیں آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت کے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غیر ضروری ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جاسکے۔وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ پاکستان رواں سال اپنا پہلا چینی یوان بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کی مالیت 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانڈ کے حجم سے زیادہ اہم یہ ہے کہ فنڈنگ کے ذرائع کو متنوع بنایا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس فنڈ کا استعمال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لیے کیا جائے گا، جبکہ اس اقدام کا مقصد امریکی، یورپی اور اسلامی سکوک کی روایتی مالیاتی منڈیوں سے ہٹ کر نئے ذرائع کو تلاش کرنا ہے.

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…

21 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…

21 hours ago

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…

21 hours ago

اسلامی ممالک کے فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کا پاکستان کا تاریخی دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…

21 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…

21 hours ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…

21 hours ago