پاکستان نیوز پوائنٹ
نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہماری ملاقاتیں دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکا تعاون بامعنی رہا، نئی انتظامیہ کے آنے جانے سے ملکوں کے بنیادی معاملات تبدیل نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکا کو واضح کر دیا کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستان نے امریکا کو مطلوب اہم دہشت گرد پکڑ کر دیا، دہشت گرد امریکا کے حوالے کرنے کے پاکستانی اقدام کو امریکی صدر نے سراہا، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ معاون خصوصی برائے خارجہ امور نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترین معاشی تعاون ہو، آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کر دی۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس…