پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے۔ منامہ ایئرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور دیگر بحرینی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور سینئر افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سمیت بحرین کی دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ بحرین کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے، دورے سے شراکت داری کی نئی راہیں بھی متعین ہوں گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دورے سے روایتی طور پر گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو تقویت ملے گی جب کہ شراکت داری کی نئی راہیں متعین ہوں گی اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کیا جائے گا جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون میں حصہ ڈالے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وکلا کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل…
پاکستان نیوز پوائنٹ : ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا…