اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرم امن معاہدے کے بعد اس طرح کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، واقعہ کرم میں امن کے لئے حکومتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ اور مذموم لیکن ناکام کوشش ہے، فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے، صوبائی حکومت کرم میں امن کی بحالی اور عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ فریقین کے درمیان معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرم کے لوگ پرامن ہیں اور وہ علاقے میں امن چاہتے ہیں، کچھ شرپسند عناصر کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے، ان عناصر کی کوشیں کامیاب نہیں ہوں گی، صوبائی حکومت اور علاقے کے لوگ مل کر ایسے شرپسند عناصر کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ علاقے کے لوگ ان عناصر کی نشاندہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اس افسوسناک واقعے سے کرم میں امن کی بحالی کے لئے حکومت اور علاقہ عمائدین کی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی، صوبائی حکومت علاقہ عمائدین کے تعاون سے علاقے میں مکمل امن کی بحالی تک کوششیں جاری رکھے گی۔ خیال رہے کہ پشاور میں لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت تعزیری کارروائی بھی کی جائے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے سہولت کار سرکاری افسران…

5 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز…

5 hours ago

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتشار اور فساد…

5 hours ago

شہریوں کا ملٹری ٹرائل جواد ایس خواجہ نے نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملٹری کورٹ میں شہریوں کے ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کرنے کے…

5 hours ago