پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے بلوچستان میں حملے ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے 58 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش اوروطن کی خاطر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے 10 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیاہےوزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کاکہناہے کہ شہید اہلکاروں نے اپنی جان پر وطن کی حفاظت کو ترجیح دی،قوم ان کی مقروض ہے،دہشت گردوں کا تعاقت جاری رکھا جائےگا،اور زمین پر انہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ وطن عزیز کو دہشت گردی سے ہر صورت پاک کیا جائےگا۔
