اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تعلیمی شعبے میں بہتری کی بنیاد رکھ دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تعلیمی شعبے میں بہتری کی بنیاد رکھ دی۔صوبائی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں ہونہار سکالر شپ، پہلا پبلک سکول ری آرگنائزیشن، ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ، چیف منسٹر سکول نیوٹریشن، لاہور کنڈر گارٹن سکول اور ہر تحصیل میں گرلز کالجز کیلئے بسیں، داخلوں کیلئے بیک ٹو سکول کمپین، سرکاری سکولوں میں نئے کلاس رومز، سائنس اور آئی ٹی لیبارٹریز کے قیام سمیت کئی بڑے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔مریم نواز نے چین کی طرز پر ابتدائی کلاسز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کیلئے پلان طلب کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب میں پہلی مرتبہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں ایجوکیشن افسروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد میرٹ پر تعیناتی کے ساتھ ساتھ نصاب کی تشکیل، ٹیچرز ٹریننگ اوردیگر امور کیلئے ایک ہی اتھارٹی قائم کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اسی طرح سکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نو، لیپ ٹاپ سکیم، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن، نئی یونیورسٹیاں، گرین سکول پروگرام کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ سکول ہاکی لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا ’’سکول اولمپکس‘‘ کرانے، سرکاری سکولوں میں ”تھیم آف منتھ“ متعارف کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔صوبے میں 76 گرلز کالجز کیلئے بسوں کے منصوبے میں پہلے مرحلے میں 19 گرلز کالجز کو بسیں مل گئی ہیں۔پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے 40 ارب روپے کی بچت اور 70 ہزار نوجوانوں کیلئے روزگار کا بندوبست کیا گیا ہے. پنجاب کے پی ایس آر پی سکولوں میں 5 ہزار نئے کلاس رومز بنانے کا فیصلہ بھی اقدامات کا حصہ ہے۔پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں کئی سو فیصد اضافہ ہوا ہے. ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا پائلٹ پراجیکٹ بھی ان ہی اقدامات کا حصہ ہے جبکہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ہائر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام بھی نمایاں ہے۔پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 7354 کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتی مکمل کی جا چکی ہے. جنہیں 6 ماہ تک 50 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ کے 3527 سکولوں میں 4 لاکھ سے زائد طلبہ کیلئے غذائیت سے بھرپور دودھ پیک کا منصوبہ بھی صوبائی حکومت کے اقدامات کا حصہ ہے. تعلیمی بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کیلئے لاکھوں کے انعامات و تعلیمی اخراجات بھی حکومت ادا کرے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالر شپ کو 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دیا ہے. مریم نوازشریف کے حکم پر طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس بھی دی جائیں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اور پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر بچے کو بہترین اور جدید علوم حاصل کرنے کا پورا حق ہے. بچوں کی تعلیم کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی. نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں اور بہتری لائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

13 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

13 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

13 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

14 hours ago