وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء کرتے ہوئے دیہی خواتین کیلئے 2 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب کی دھی رانیوں کیلئے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیئے.معاشی خود مختاری کیلئے 12اضلاع کی 11 ہزار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب کا ریکارڈ پیکیج دے دیا۔دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کے لئے گائے، بھینسیں مفت ملیں گی۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں دیہی خواتین کیلئے لائیواسٹاک پراجیکٹ جاری کر دیا گیا۔ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ ، راجن پور اورکوٹ ادو کے دیہات میں خواتین کو پالنے کیلئے مفت گائے، بھینسیں ملیں گی۔ سی ایم لائیو اسٹاک کارڈ سے 80 ہزار مویشی پال فارمر،27 ہزارفی جانور بلاسود قرض لے سکیں گے۔لائیو اسٹاک فارمر 4 ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے۔ مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کیلئے اینیمل آئیڈنٹی ٹریس ابیلٹی سسٹم کا نفاذ بھی کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظر انداز نہیں کرسکتے. خوشحالی ہردھی رانی کا حق ہے.پنجاب کے لائیو اسٹاک فارمر کا بھر پورساتھ دیں گے. دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے سے ایکسپورٹ بھی بڑھیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *