اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر “اپنی چھت، اپنا گھر” پروجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی،شہروں کے قریب بہترین گھرتیار کرنے کا حکم،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاوٴسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی۔ کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاوٴسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاوٴن پلانرزسے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “اپنی چھت، اپنا گھر” پروجیکٹ جلدلانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم سے کم لاگت میںتیارکرنے کی ہدایات جاری کیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روزمحکمہ ہاﺅسنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ ایجنسی نے”اپنی چھت اپنا گھر“منصوبے کی ابتدائی سفارشات حکومت پنجاب کو پیش کر د ی تھیںجس کے مطابق حکومت 26ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوں کو دئیے جائیں گے۔ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 15 لاکھ روپے ہوگی۔پنجاب حکومت اپارٹمنٹ کی تعمیرپر60فیصدسبسڈی دےگی جبکہ شہری 40فیصدرقم قسطوں میں اداکرکےاپارٹمنٹ لے سکیں گے۔ محکمہ ہاﺅسنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ کی جانب سے دی گئی تجاویزکے مطابق سستے اپارٹمنٹ تعمیر کرنے کیلئے رائیونڈ پر جگہ کا انتخاب کیا جائیگا۔ پنجاب میں26ہزارماہانہ قسط پر1لاکھ اپارٹمنٹس شہریوںکو دینے کا بتایاگیا تھا ۔رائیونڈ روڈ پر 5ہزار سستے اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے ،اپنی چھت اپناگھرمنصوبہ کیلئے پنجاب حکومت نے 1لاکھ گھروں کی تقسیم پرقواعدوضوابط طے کرنے کا حکم جاری کر دیاتھا۔ صوبے بھر میں ایک لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کے حوالے سے سفارشات حکومت کی پیش کردی گئیں تھیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرمملکت نےگرین پاکستان انیشیٹیوکادورہ کیاآصف علی زرداری کوگرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) پر صدر پاکستان کو تفصیلی بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرمملکت نےگرین پاکستان انیشیٹیوکادورہ کیاآصف علی زرداری کوگرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) پر…

12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہا پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیسے ممکن تھا کہ ہمارے…

12 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کرائم کو ہر صورت میں ختم کرنا ہے جس کیلئے پولیس کو تمام وسائل فراہم کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کرائم کو ہر صورت…

12 hours ago

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کے لیے موثر ایکشن کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،عوام کی…

12 hours ago

دبئی لیکس کے معاملے پر نیب حرکت میں آ گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ دبئی لیکس کے معاملے پر نیب حرکت میں آ گیا ہے.متحدہ عرب…

13 hours ago