اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم رہ جائے تو یہ ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم رہ جائے تو یہ ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے مجھے پیار دیا اس کو کبھی نہیں بھلا سکوں گی.سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام ہے. سرگودھا یونیورسٹی میں آکر بہت اچھا محسوس کررہی ہوں. ہونہار اسکالرشپ ملکی تاریخ کا پہلا اور سب سے بڑا پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے ہونہار بیٹوں، بیٹیوں آپ کی محنت کو سلام ہے. آپ کو آج گارڈ آف آنر آپ کی محنت کے نتیجے میں ملا ہے. آپ لوگوں نے کم وسائل کے ساتھ محنت کر کے اسکالرشپ حاصل کی ہے، مجھے آپ پر فخر ہے، بطور وزیراعلیٰ اور ماں میں آج بہت خوش ہوں، آپ سب اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں. آپ کے والدین نے بڑی محنت سے آپ کو آج اس قابل بنایا ہے، بچے تعلیم یافتہ ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا، شکریہ نہیں کہنا، اسکالرشپ آپ کا حق، محنت کا ثمر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ وزیر تعلیم نے بڑی محنت کے ساتھ پروگرام آگے بڑھایا. طلبا کو اپنی محنت کا پھل اسکالرشپ کی صورت میں ملا، طلبا کے مسائل میرے مسائل ہیں. میانوالی، بھکر، سرگودھا کے طلبا کو کسی تفریق کے بغیر اسکالرشپس ملیں. 30 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دی گئی ہیں. اسکالرشپس کو 50 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ سیکنڈایئر، تھرڈ ایئر کے طلبا کو بھی اسکالرشپ دینے پر کام کروں گی. 30 ہزار میں سے ایک بھی اسکالرشپ میرٹ کے خلاف نہیں دی گئی. کسی طالبعلم کا سیاسی جماعت سے تعلق نہیں دیکھا گیا. طلبا کو بطور وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ماں کی طرح دیکھتی ہوں.میرے لیے پنجاب کے تمام بچے برابر ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا پاکستان میں 60 فیصد نوجوان ہیں، چاہتی ہوں کہ تمام طلبہ اپنی اپنی ذمہ داری سے روشناس ہوں اور کچھ بھی ہوجائے یہ عہد کریں کہ ملک کے خلاف نہیں جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جو آپ کو جلاؤ گھیراؤ، ملک میں انارکی پھیلانے کا کہے، ایک صوبے کو دوسرے صوبے پر یلغار کرنے کا کہنے والا طلبہ کا سگا اور ہمدرد نہیں ہوسکتا، اپنے بچوں کو باہر بٹھا کر دوسرے والدین کے بچوں کو گولیاں چلانے کے لیے سڑک پر کھڑا کرنا کہاں کی تہذیب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں نے اگر اتنا اچھا کام کیا تھا معافی مانگنے کی نوبت کیوں آئی؟ ماں باپ نے بچوں کو خون پسینے کی کمائی کی وجہ سے یہاں پہنچایا، اپنے والدین کو تکلیف میں مبتلا نہیں کرنا، انہوں نے آپ کو یہاں تک پہنچایا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 9 مئی کے کیس میں سزا یافتہ مجرم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین کے دل پر آج کیا گزرتی ہوگی، حسان نیازی نے فوجی وردی کو ڈنڈے پر ٹانگ کر پوری دنیا کو تماشا دکھایا، سزا کے بعد اس کا مستقبل تباہ ہوگیا۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وردی پہن کر یہی لوگ ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، وردی کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے، 26 نومبر کے احتجاج کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے سروں میں کیلیں ماری گئی، یہ دنیا کی کونسی سیاست ہے کہ کسی بچے سے اس کا باپ چھین لو؟ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے لیکن ملکی بہتری کے لیے کون کام کررہا ہے یہ فیصلہ آپ کا (طلبہ) کا کام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان آج مکافات عمل بھگت رہے ہیں، اگر کوئی سیاسی عناد کی وجہ سے انتشار پھیلائے تو یہ مناسب نہیں، تہذیب کے دائرے میں رہ کر سیاسی مخالفت کی جاسکتی ہے لیکن اس کے لیے جناح ہاؤس جلانا، میٹرو بس کے جنگلے توڑنا ضروری نہیں ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جیل میں قید کے دوران مجھے والد (نواز شریف) کے سامنے ہتھکڑیاں لگائی گئی، کئی ماہ دیتھ سیل میں رکھا گیا، والدہ کے انتقال کی خبر جیل میں ملی لیکن میں نے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کا پیغام نہیں دیا، سیاست کو گالی بنا دیا گیا ہے، سیاست اچھی چیز اور عبادت کا نام ہے لیکن صرف اس وقت جب لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کیا جائے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ہمارے خاندان کے افراد نے جیلیں کاٹیں لیکن ہم نے کبھی ملک کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا. ملک کے بچوں کو اپنی سیاست کے ایندھن میں جھونکنے والے شخص کو نیند کیسے آتی ہوگی؟ ہمیشہ اپنے ماں باپ اور ملک کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔انہوں نے نام لیے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی اپنی حکومت نہیں تو کہتے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کب کرے گا، سری لنکا جیسے حالات پیدا ہوں لیکن آج اسٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔مریم نواز نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سنائی بات کو آنکھیں بند کر یقین نہ کیا کرو. اللہ نے آپ کو ذہانت اور لیاقت دی ہے. اپنے ملک اور والدین کو سامنے رکھ کر اپنا فیصلہ کرنا، جنہوں نے بہکاوے میں آکر انتہائی اقدام اٹھایا وہ جیلوں میں سڑ رہے ہیں. آج ان کے والدین پریشان ہیں اور اذیت سے گزر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس طلبا کو مفت دیں گے. بہت جلد آپ کے پاس لیپ ٹاپ لے کر آرہی ہوں. کوئی بچہ تعلیم سے محروم رہ جائے تو یہ ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے. چاہتی ہوں بچے اے آئی، ربوٹک، آئی ٹی جیسے مضامین پڑھیں، ایسا نہیں ہو سکتا ایک بچہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرے دوسرا محروم رہے، کچھ بھی ہو جائے اپنے ملک کے خلاف نہ جانا. ہم اپنے ملک کو ترقی میں پیچھے نہیں رہنے دیں گے. ملک ہمارا ہے. اس سے وفا کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار…

19 hours ago

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی…

20 hours ago

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے

پاکستان نیوز پوائنٹ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں…

20 hours ago

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مہنگائی کم کرنے کی دعویدار حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک…

20 hours ago