اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا سکھ برادری کو ہیلمٹ کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون سے مستثنیٰ قرار دے دیا، ساتھ ہی انہوں ںے اقلیتی کارڈ کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر مریم نواز نے اقلیتی برادری کا حصہ سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کیا۔ انہوں ںے کہا کہ سکھ برادری کو پگڑی پہننے کی وجہ سے ہیلمٹ سے مستثنی کردیا گیا ہے، پگڑی کے سبب انہیں ہیلمٹ پہننے میں مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان وہ ملک ہے، پنجاب وہ صوبہ ہے جس نے واقعی اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج بنالیا ہے، حکومت کی کامیابی کا معیار اقلیتوں کا محفوظ ہونا ہے، اگر کوئی اقلیتوں کو نقصان پہنچائے گا یا ان کا حق مارے گا تو ریاست پوری قوت سے ٹکرائے گی۔کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور اقلیتی کارڈ کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں اقلیتوں کے لئے قبرستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ اقلیت دوست پنجاب نہ صرف مریم نواز شریف کا بلکہ پاکستان میں رہنے والے ہر شہری کا خواب ہونا چاہیے. پنجاب کو اقلیت دوست بنانے کی ذمہ داری ہم سب مسلمانوں پر زیادہ ہے کیونکہ ہم اکثریت میں ہیں. کرسمس کے لیے شہروں کو سجایا گیا، جگہ جگہ میری کرسمس لکھا گیا، سب سے بڑا کرسمس ٹری اور سانتا کلاز لبرٹی چوک میں لگائے گئے ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کوئی اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کرے گا تو میں اقلیت کی طرف سے گواہ بنوں گا، اس سے بڑی اور کیا بات ہوسکتی ہے. دھی رانی پروگرام، راشن کارڈ، ہونہار اسکالر شپ، کسان کارڈ سمیت کسی پراجیکٹ میں نہیں پوچھا جاتا کہ تعلق کس مذہب سے ہے، کرسچن برادری سے مریم نامی بچی کو اسکالر شپ ملا تو خوشی کی انتہاء نہ رہی اور بات سن کر آنکھیں بھر آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں سے ٹکر لینے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گی. پنجاب اقلیتوں کے لئے بہتر اور محفوظ جگہ ہے. اقلیتی برادری کے کسی رکن سے زیادتی ہوئی تو مریم نوا زشریف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوگی. اقلیتوں کا دفاع نہ کرنے والی حکومت کو گھر چلے جانا چاہیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

5 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

5 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

5 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

5 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

5 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

5 hours ago