پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا۔محکمہ پاسپورٹ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔وزیرداخلہ کے اعلان کے تحت کراچی میں ناظم آباد اور سائٹ ایریا میں 10 پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے جب کہ نادرا میگا سینٹرز میں بنائے گئے پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز سے بھی شہری مستفید ہوسکیں گے۔اس حوالے سے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قائم دفتر کو پہلے ہی 24/7 کردیا گیا ہے، کراچی میں عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے دفاتربھی عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں، پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ پوری طرح حل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام…