اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جوابی اظہار تشکر

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جوابی اظہار تشکر کیا ہے، انھوں نے کہا کہ امریکی صدر نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے کردار اور حمایت کو تسلیم کیا۔تفصیلات کے مطابق کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان سے اظہار تشکر کیا تھا، جس پر وزیر اعظم پاکستان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشت گردی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پختہ عزم اور غیر متزلزل وابستگی پر قائم ہیں، انھوں نے کہا 80 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پاکستانیوں نے قربانیاں دیں، ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماراعزم ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں، پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں روکنے پر یقین رکھتا ہے، ہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔شہباز شریف نے کہا دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے ہماری قیادت اور عوام کا عزم غیر متزلزل ہے۔واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث دہشت گرد کی گرفتاری پر امریکی صدر نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے، صدر ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں داعش کمانڈر کی گرفتاری کا انکشاف کیا، پاکستان نے افغان سینئر داعش کمانڈر محمد شریف اللہ کو پاک افغان بارڈر سے گرفتار کیا تھا۔داعش کمانڈر محمد شریف اللہ 2021 میں کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے، محمد شریف اللہ عرف جعفر کو پاکستانی اداروں نے اسپیشل آپریشن میں حراست میں لیا، 26 اگست 2021 کے حملے کے باعث داعش کمانڈر ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا، اس کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون کا مظہر ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…

7 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…

7 hours ago

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…

7 hours ago

اسلامی ممالک کے فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کا پاکستان کا تاریخی دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…

7 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…

7 hours ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…

7 hours ago