وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔شہباز شریف نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم مستقبل میں بھی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرے گی۔پاکستان نے بھارت کو ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جشن منایا اورسجدہ شکر بھی ادا کیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 348 رنز کا بھاری ہدف دیا جواب میں پوری بھارتی ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔دبئی میں ہونے والے فائنل کا ٹاس بھارت نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو انہیں انتہائی مہنگا پڑا۔پاکستان نےمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے.پاکستانی بیٹر سمیر منہاس نے 172رنز کی شاندار اننگز کھیلی.سمیر منہاس نے 113گیندوں پر 172رنز بنائے.ان کی اننگز میں 17چوکے، 9چھکے شامل تھے۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 27ویں اوور میں 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *