اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان کی منظوری دے دی. جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے۔جمعرات کے روز منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے اس منصوبے کی منظوری دی جو اگلے چار سالوں میں مختلف اداروں کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس کو ایک تفصیلی ایکشن پلان پر بریفنگ دی گئی جس کے تحت نوجوانوں کے لیے تربیت اور ملازمت کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہر ماہ اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کریں گے اور اس کے نفاذ کی نگرانی کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت انہیں فنی تربیت اور ضروری مہارتیں فراہم کر کے بااختیار اور برسر روزگار بنا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کر کے افرادی قوت کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ مقامی صنعتوں کے ساتھ قریبی روابط رکھیں اور بین الاقوامی اداروں میں افرادی قوت کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کریں۔منصوبے کے تحت اگلے چار سالوں میں سالانہ 24 لاکھ سے 60 لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں روزگار کے مواقع حاصل ہوں۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کی ترقی اور روزگار کے مواقع کے لیے اس ماہ کے دوران “ڈیجیٹل یوتھ ہب” کا آغاز بھی کیا جائے گا۔حکومت مختلف شعبوں میں تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مقامی صنعتوں کے ساتھ قریبی تعاون کرے گی۔اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان ایک جامع اور انقلابی اقدام ہے .جس کے تحت نوجوانوں کو تربیت سے لے کر ملازمت تک حکومتی سرپرستی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع شامل ہیں جس سے پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ حکومت مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔رانا مشہود احمد خان کے مطابق، یہ منصوبہ نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بہترین روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان کے تحت فنی تربیت، انٹرن شپس، کاروباری معاونت اور مختلف شعبوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ، ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اسکلز اور دیگر اہم شعبوں میں خصوصی تربیتی پروگرام بھی متعارف کروائے جائیں گے .تاکہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کیا جا سکے۔انہوں نے کہا یہ اقدام پاکستان میں معاشی ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ حکومت باصلاحیت نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

2 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

2 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

2 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

2 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

2 hours ago