پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر اپنی قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کی شاندار کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ یہ کرکٹ کے متحد جذبے کا شاندار مظاہرہ تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں سری لنکن کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کی شرکت ایک بار پھر ہماری دونوں قوموں کے درمیان پائیدار دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پولیس اور شہریوں نے لکی باؤنڈری پر آپریشن کے دوران 5 خارجی…
پاکستان نیوز پوائنٹ گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان سے پانچ بڑی ملٹی نیشنل دواساز…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی جریدے "دی اکانومسٹ" نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…