اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعلیٰ مریم نوازنے صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
مریم نواز نے صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق منسٹریل کمیٹی نے پنجاب بجٹ سے متعلق سفارشات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پیش کر دی ہیں. وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں نئے ٹیکس لگانےکی تجویز مسترد کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے دس مرلے اور اس سے اوپر کے گھروں پر مزید 2 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی سفارش مسترد کی ہے. موٹر وہیکل ٹیکس میں بھی 2 فی صد اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔پنجاب منسٹریل کمیٹی نے سفارش پیش کی ہے کہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح 5 سے بڑھا کر 8 فی صد کی جائے. تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب نے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح 5 سے 8 فی صد کرنے کی سفارش کو مسترد کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ ٹیکس کے دائرے کار سے باہر ہیں ان کو ٹیکس نیٹ کے دائرے کار میں لایا جائے۔ادھر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے آج کہا کہ پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، جو ایک پرو پبلک اور ٹیکس فری بجٹ ہوگا. ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے گا .لیکن عوام پر نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

22 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

22 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

22 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

22 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

22 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

22 hours ago