اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتشار اور فساد کی سیاست نے نوجوانوں کے ذہن کو زہر آلود بنا دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں ہونہار اسکالر شپ چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کہے آگ لگادو، میٹر جلا دو، پیٹرول بم پھینک دو، ان کی باتوں میں نہ آنا۔ طلبا کو پیغام ہے کہ کسی کا ایندھن مت بننا۔انہوں نے کہا کہ انتشار والی بات اچھی ہوتی تو بچے معافیاں مانگ کر باہر نہ آتے۔ جبکہ انتشار اور فساد کی سیاست نے نوجوانوں کے ذہن کو زہر آلود بنا دیا ہے۔ سیاسی نقطہ نظر رکھنا بُری بات نہیں مگر اقدار چھوڑنا مناسب نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔ اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ موجودہ دور میں تعلیم مہنگی ہو گئی ہے۔ تاہم خوشی ہے کہ طلبا نے محنت کر کے اپنا بوجھ خود اٹھا لیا۔ جبکہ وزیر تعلیم پنجاب میں بہترین کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکالرشپس پر شکریہ ادا نہ کریں۔ کیونکہ یہ طلبا کی محنت کا صلہ ہے۔ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کر رہے ہیں۔ اور اسکالرشپس کے لیے فراہم یہ پیسہ اپنے گھر سے نہیں لائی۔ 76 سال میں یہ پیسہ ادھر ہی تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طلبا کو 100 فیصد میرٹ پر اسکالرشپس دی گئیں۔ اور پنجاب حکومت تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دے گی۔ لیپ ٹاپ کی پہلی شپمنٹ آچکی ہے۔ اور جلد لیپ ٹاپس لے کر آ رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ والدین کا بوجھ اٹھانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اور رواں سال 30 ہزار بچوں کو اسکالرشپس دے رہے ہیں۔ جبکہ اگلے سال 50 ہزار بچوں کو اسکالر شپس دینے کی کوشش کریں گے۔ جامعات کو بھی اچھی بسیں فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ اور ماحول صاف رکھنے کے لیے ہم ای گاڑیوں کی طرف جا رہے ہیں۔ نہیں چاہتی کہ لاہور کے عوام آلودہ فضا میں سانس لیں۔مریم نواز نے کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے بائیکس اسکیم لا رہے ہیں۔ اور ہم پیڈ انٹرشپ بھی دے رہے ہیں۔ فری انٹرسٹ لون اسکیم لانچ کر رہے ہیں۔ اور ہمارے پاس پنجاب میں فری زمین ہے۔ جبکہ ہم نے ٹریننگ پروگرامز بھی شروع کر دیئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں اور…

11 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے…

11 hours ago

پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر…

11 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور…

11 hours ago

اگر شہری آرمی ایکٹ میں درج جرم کا مرتکب ہوا تو ٹرائل ہوگا جج آئینی بینچ

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس میں…

11 hours ago

حکومت بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی خواہشمند مختلف آپشنز پر کام جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام…

12 hours ago