پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں انسدادِ منشیات، انسانی سمگلنگ اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگوکی گئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن کے آغاز پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر جین میریٹ سے اظہار تشکرکیا۔ برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے منشیات کے خلاف پاک بحریہ کے حالیہ آپریشن کو سراہا،برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے آئندہ ماہ دورۂ پاکستان کے متعلق آگاہ کیا، نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے دورۂ پاکستان کے دوران امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ محسن نقوی نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے سینٹر آف ایکسیلنس جیسے منصوبے پاکستانی اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے، سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان میوچل لیگل اسسٹنٹس اور ایکسٹراڈیشن کے معاملات میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں ۔ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ امریکی سفیرنے اس موقع پرکہاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے وزیراعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات مین افغان طالبان ریجیم نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے خارجیوں کے پاکستان میں گھسنے کی ایک…