پاکستان نیوز پوائنٹ
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق کوئی نئی ایجاد نہیں ہے۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر داخلہ اگرمنتخب عوامی نمائندہ اور پارلیمانی نظام کاحصہ رہے ہوتے تو یہ جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں بلکہ طویل عرصے سے پارلیمانی روایات اور قومی و صوبائی قوانین کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوجداری الزام میں رکن صوبائی اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکر کی پیشگی اجازت بھی خیبرپختونخوا کی نئی ایجاد نہیں، یہ تحفظات مقننہ کی آزادی برقرار رکھنے اور پولیس کے ذریعے منتخب نمائندوں کو دباؤ میں لانے سے روکنے کے لیے ہیں۔اسپیکر نے واضح کیا کہ پارلیمانی استحقاق کسی رکن اسمبلی کو قانون سے بالاتر نہیں بناتے، ہر رکن تفتیش، مقدمے اور عدالتی کارروائی کا سامنا کرے گا، اسپیکر اسپیکر کا کردار صرف یہ یقینی بنانا ہے کہ گرفتاری سیاسی انتقام یا اسمبلی کارروائی میں رکاوٹ کیلئے نہ ہو۔بابر سلیم سواتی نے کہا کہ آپ رات کی تاریکی میں استثنیٰ کا قانون منظور کریں تو وہ قانون ہے؟ آپ پارلیمنٹیرینز کو اغوا، رشوت اور فلور کراسنگ کے ذریعے قانون منظور کرائیں تو وہ قانون ہے؟ خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت، اپوزیشن جماعتیں اتفاق رائےسے قانون منظور کریں تو کیا وہ قانون نہیں؟اسپیکر کے پی اسمبلی نے کہا کہ وزیر داخلہ ذرا سوچیں کہ کس چیز کا کس سے موازنہ کررہے ہیں، کیا یہ جمہوریت ہےکہ نقاب پوش بغیروارنٹ منتخب ارکان، سیاسی قیادت کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں اٹھائیں؟ 24 نومبر، 9 مئی اور 25 مئی کو گولیاں چلنا اور ہلاکتیں کیا جمہوریت ہیں؟ وزیر داخلہ انسانی حقوق کے اصول پامال کرکے اپنی حکومت کو طول دینا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جن مراعات اوراستحقاقات پر آپ تنقید کرتے ہیں، آپ اور آپ کے ساتھی بھی وہی حاصل کررہے ہیں، آپ اور آپ کے ساتھی اکثر ایسے برتاؤ کرتے ہیں جیسے آپ کے الفاظ ہی قانون ہوں مگر ایسا نہیں ہے۔واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں اراکین اسمبلی کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر کی اجازت لینےکے مراسلے پر تنقیدکرتے ہوئےکہا تھا کہ اب خیبرپختونخوا میں کوئی ایم پی اے جرم کرے توپولیس گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت لینےکی پابند ہوگی۔محسن نقوی نےکہا تھا کہ کیاکوئی رکن اسمبلی قتل کر دے تو اُس کی گرفتاری سے پہلے بھی پولیس اسپیکرکی اجازت کا انتظار کرےگی؟ قانون کے سامنے برابری کی یہ عجیب وغریب شکل ہے،کیایہ ریاست مدینہ ہے؟
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ…