پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی ادارہ شماریات نے ماہ مئی کے حوالے سے مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں. جس کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات ایک حکومتی ادارہ ہے جو ملک میں مہنگائی کی شرح کا تعین کرتا ہے۔ ماہانہ اور ہفتہ وار اس حوالے سے رپورٹ جاری کی جاتی ہے۔ادارہ شماریات نے گزرے ماہ مئی 2025 سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے .جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد تک بڑھ گئی جب کہ اس سے قبل اپریل 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.3 فیصد پر تھی۔پاکستان کے شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد جب کہ دیہی علاقوں میں 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد تھی۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال مہنگائی کی شرح زیادہ سے زیادہ 7.5فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم پاک چین دوستی کے75سال مکمل ہونےکاجشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے…
پاکستان نیوز پوائنٹ کوئٹہ میں ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد…
پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ نے خلع اور گھریلو تنازعات سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائیاں کرکے…