پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتیں ختم کر کے ان کو دیگر عدالتوں میں منتقل کر دیا۔ احتساب عدالت نمبر 1 کو التیجکوئل پراپرٹی ٹربیونل، نمبر 8 کو التیجکوئل پراپرٹی ٹربیونل 3 اور نمبر 3 کو اسپیشل کورٹ کسٹم ملتان میں منتقل کر دیا گیا۔ اسی طرح، احتساب عدالت نمبر 6 کو اسپیشل کورٹ کسٹم لاہور جبکہ نمبر 7 کو اسپیشل کورٹ سنٹرل گجرات میں منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ سال فروری میں پشاور کی چار احتساب عدالتوں کو ختم اور دیگر چار کورٹس قائم کی گئی تھیں۔ ان عدالتوں کی جگہ دو اینٹی نارکوٹکس، ایک ایف آئی اے اور ایک بینکنگ کورٹ قائم کی گئی تھی، چاروں عدالتوں میں ججز بھی تعینات کیے گئے تھے۔ جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ دو اینٹی نارکوٹکس کورٹس پشاور میں کام کریں گی، ایک عدالت اینٹی کرپشن امیگریشن ایبٹ آباد اور بینکنگ کورٹ ڈی آئی خان میں قائم کی گئی تھی
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ…