اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے۔نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی مشترکہ ہے. جس میں بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے درخواست دی گئی ہے۔درخواست گزاروں میں بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس شامل ہیں جن میں چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو ملز یونٹ ٹو، یونٹ تھری، المعیز انڈسٹریز، چنار انرجی، تھل انڈسٹریز، حمزہ شوگر ملز، آر وائی کے ملز اور شاہ تاج شوگر ملز شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2002 کی پاور پالیسی کے تحت قائم ہونے والے دو آئی پی پیز، اٹک جین اور فاؤنڈیشن پاور کمپنی نے بھی نیپرا سے رجوع کیا ہے۔ٹیرف میں کمی کے لیےآئی پی پیز اور سی پی پی اے کی مشترکہ درخواست نیپرامیں دائر کر دی گئی ہیں، جبکہ درخواست بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس کی جانب سے جمع کرائی گئی ہیں۔ وفاقی کابینہ نےان آئی پی پیز کے ساتھ دسمبر 2024، جنوری 2025 میں نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی، جبکہ سی پی پی اے اور آئی پی پیز کی مشترکہ درخواست پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گی. سماعت میں بیگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف فیول کاسٹ کمپونینٹ کاجائزہ لیاجائےگا۔ واضح رہے کہ نیپرا میں اس سے پہلے2002 کی پاور پالیسی کے تحت 7 آئی پی پیز نے درخواست جمع کرائی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

زرعی برآمدات کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی خوشحالی کو حکومت کی اولین ترجیح…

15 hours ago

بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ کی پاکستان آمد جے ایف 17 کی ممکنہ خریداری پر مشاورت

پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلا دیش کی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود خان…

15 hours ago

دہشت گردوں کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو گھروں بازاروں میں آکر پھٹیں گے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…

15 hours ago

دہشت گردی کے خلاف لڑائی پوری قوم کی جنگ 75 ہزار آپریشنز کیے پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف…

16 hours ago

ایرانی چیف جسٹس کا فسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایژئی نے خبردار کیا…

16 hours ago

سی آئی اے کی خفیہ رپورٹ وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی کا امریکی پلان سامنے آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سی آئی اے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مادورو کے بعد…

16 hours ago