وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت نے دیت کی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ وفاقی وزات خرانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے ، یہ دیت کی رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کے برابر مقرر کی گئی ہے ۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی شریعت کے تحت اگر کوئی شخص قتل یا جسمانی نقصان کا مرتکب ہو اور مدعی اس کے خلاف قصاص (بدلے کے طور پر سزا) نہ لینا چاہے تو وہ “دیت” کے تحت معاوضہ وصول کر سکتا ہے۔ دیت کی رقم ہر سال چاندی کے نرخ کے مطابق طے کی جاتی ہے۔ یہ رقم شرعی قوانین کے تحت غیر ارادی قتل یا نقصان کی صورت میں جرمانہ یا مالی معاوضہ کے طور پر دی جاتی ہے۔ دیت کی رقم کا تعین چاندی کے وزن (30,630 گرام) کی موجودہ مالیت کے مطابق ہوتا ہے، جو ہر سال مہنگائی اور مارکیٹ ریٹ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔
اس رقم کا اطلاق عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں ہوگا جہاں فریقین دیت پر رضامند ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *