پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے بُرے وقت کی محتاج نہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے دوست ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاحتی شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی رابطوں وتبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، ثقافتی تعاون کے فروغ کیلئے عوامی رابطوں کو بڑھانا ہوگا، پاکستان اورترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، دونوں ملکوں کےعوام ایک دوسرے سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے برے وقت کی محتاج نہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بہت سی قدریں مشترک ہیں، دونوں ممالک ثقافت اورمذہب کے ذریعے بھی ایک دوسرے سے جڑے ہیں