وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان چار روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان چار روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے۔ جام کمال خان کا دورہ 21 سے 24 اگست تک جاری رہے گا۔ڈھاکہ ائیرپورٹ پر بنگلہ دیشی مشیر تجارت شیخ بشیر الدین اور پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے وفاقی وزیر کااستقبال کیا۔ وفاقی وزیر تجارت اپنے دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط بنانے اور دو طرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت کریں گے ۔ جام کمال خان دورے کے دوران اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب سے اعلی سطح کی ملاقات بھی کریں گے ،اس کے علاوہ حکومتی شخصیات اور کاروباری رہنماں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *