پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا بڑھتی آبادی مسائل کو جنم دیتی ہے۔
ہمیں آبادی کے حساب سے وسائل کا انتظام کرنا ہوتا ہے، زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے۔ محمداورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، آبادی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے چیلنج ہیں، پائیدار معاشی ترقی کیلئے متوازن آبادی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بھی عصرحاضر کا بڑا چیلنج ہے، حکومت کی توجہ ماحول دوست معیشت پر مرکوز ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کچی آبادیاں بھی مسائل کا باعث بنتی ہیں، کچی آبادیوں کا کوئی ڈیٹا حکومت کے پاس موجود نہیں ہوتا، ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے۔
