اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ، ملاقات میں اقتصادی ترقی، چیلنجز اور ترقی کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی معیشت نے گزشتہ سال درپیش شدید چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری حاصل کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی معاشی استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت نے گزشتہ سال درپیش شدید چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری حاصل کی۔وزیر خزانہ نے بھی اس پیش رفت میں سیاسی قیادت، خصوصاً وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن اور رہنمائی کے کردار کو اجاگر کیا، جن کی حکمت عملی نے معیشت کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔وزیر خزانہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی معاشی امور، وفاقی معاملات اور قومی اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے میں دی گئی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے گورنر پنجاب کی کاروباری برادری اور مقامی چیمبرز کے ساتھ فعال روابط کو بھی سراہا اور کہا کہ ملک کی معیشت کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے، جس میں نجی شعبہ، بالخصوص کاروباری برادری، کلیدی کردار ادا کرے گی تاکہ طویل المدتی اور مستحکم اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔زراعت میں بے پناہ امکانات موجود ہیں اور اس کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے اس شعبے کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

جعفرایکپریس حملہ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ جعفرایکپریس حملہ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ…

10 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانیوں پر امریکی سفری پابندیوں کے حوالے سے باتوں کو قیاس آرائیاں قرار دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانیوں پر امریکی سفری پابندیوں کے حوالے سے…

10 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر…

10 hours ago

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں را ملوث ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں…

11 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی پریمیم کی وجہ سے…

11 hours ago