اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشرے کے تمام طبقات سے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی یقینی بنانے کی اپیل کر دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی،دوران بریفنگ بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں 181 جلوسوں اور 965 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، تمام مجالس اور جلوسوں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ۔ محسن نقوی نے محرم الحرام کے جلوسوں اورمجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے درجاتی حصار ہوں گے، جامع ٹریفک پلان تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے مقامات کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گی، اشتعال انگیز مواد کیخلاف زیرو ٹالرنس، سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، ڈیوٹی پرتعینات اہلکاروں کے کھانے پینے کے انتظامات کا خصوصی خیال رکھا جائے، اہلکاروں کی شفٹ میں تعیناتی کی جائے تاکہ انہیں آرام کا وقت میسر ہو اور وہ مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھا جائے، ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اے ڈی سی جی، ڈی آئی جیز، تمام ایس پیز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم…

24 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت…

24 hours ago

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا…

24 hours ago

پاکستان میں ڈیجیٹل سفر کا آغاز ٹرانس ورلڈ کی سی می وی 6 کیبل کراچی پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کردیا گیاجس سے حکومت…

24 hours ago

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات…

24 hours ago