اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک چین ا سٹریٹجک شراکت داری خطے میں توازن اور ترقی کی بنیاد ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک چین ا سٹریٹجک شراکت داری خطے میں توازن اور ترقی کی بنیاد ہے،پاک چین تعلقات تاریخی، اسٹریٹجک اور مضبوط شراکت داری پر مبنی ہیں، سی پیک جیسے عظیم منصوبے پاک چین عظیم شراکت داری کی روشن مثال ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین کے 76 ویں قومی دن پر چینی قیادت، کیمونسٹ پارٹی اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری خطے میں توازن اور ترقی کی بنیاد ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ چینی قیادت نے مختصر مدت میں معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے خواب کو عملی تعبیر دی ہے، چین استقامت، اصولوں کی پاسداری اور اجتماعی فلاح کے جذبے سے اقوام عالم میں بلند مقام پر پہنچا ہے، چین کی معاشی، سماجی اور عسکری میدان میں غیر معمولی کامیابیاں خطے کیلئے ترقی و استحکام کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کی شاندار تاریخ، ثقافتی ورثے اور حیرت انگیز ترقی پر قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاک چین تعلقات تاریخی، اسٹریٹجک اور مضبوط شراکت داری پر مبنی ہیں، سی پیک جیسے عظیم منصوبے پاک چین عظیم شراکت داری کی روشن مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمالیہ کی فلک بوس چوٹیاں، سمندر کی گہرائیاں اور قراقرم کی سنگلاخ راہیں پاک چین لازوال دوستی کی گواہ ہیں، چین نے ہر بحران، علاقائی تنا یا داخلی چیلنج میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مستقل اور مرکزی ستون ہیں، گوادر سے خنجراب تک، توانائی سے مواصلات تک، چین نے پاکستان کی معاشی بنیادوں کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری خطے میں توازن اور ترقی کی بنیاد ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی دن پر چینی قوم کی لگن، محنت اور جدت پسندی کو سلام پیش کرتے ہیں، چینی قوم کی مزید ترقی، کامرانی اور عروج کیلئے دعا گو ہیں، پاک چین دوستی زندہ باد۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم…

24 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت…

24 hours ago

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا…

24 hours ago

پاکستان میں ڈیجیٹل سفر کا آغاز ٹرانس ورلڈ کی سی می وی 6 کیبل کراچی پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کردیا گیاجس سے حکومت…

24 hours ago

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات…

24 hours ago