پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے سابق صدر براک اوباما نے ڈیموکریٹ پارٹی کی انتخابی کامیابی کو امریکی عوام کی جانب سے تبدیلی کی خواہش کا واضح اظہار قرار دیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ ووٹر ایسی سیاست اور قیادت چاہتے ہیں جو معاشرے کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اوباما کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ امریکی عوام نے انتخابی نتائج کے ذریعے واضح پیغام پہنچا دیا ہے۔سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عوام ایسے رہنماؤں کے خواہاں ہیں جو ان کے روزمرہ مسائل کا عملی حل پیش کریں اور ملک میں اتحاد کو فروغ دیں۔اوباما نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب ڈیموکریٹ پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ عملی اقدامات کرے، جہاں اسے اختیار حاصل ہے وہاں تبدیلی لائے، مزید نقصان کو روکے اور مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھے۔سابق امریکی صدر نے انتخابی مہم کے دوران مشی گن اور جارجیا سمیت اہم ریاستوں میں ڈیموکریٹ امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائی تھی۔ان کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے اہم کامیابیاں حاصل کرکے ٹرمپ کو شکست کی جماعت کو شکست سے دوچار کیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں انتظامی امور کی سہل انجام دہی اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اہل اٹک کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی جانب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں سلسل کمی کے بعد…