اردو نیوز اپڈیٹس

ویڈیو 52 سالہ خاتون پہلی یو ٹیوب آمدنی پر خوشی سےجھوم اٹھیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایک 52 سالہ خاتون کی خوشی کے لمحات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اپنی پہلی یوٹیوب آمدنی مناتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں اس ویڈیو نے لوگوں کو متاثر کیا اور ثابت کر دیا کہ عمر صرف ایک عدد ہے، محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ویڈیو انسٹاگرام پر انشول پاریک نے شیئر کی، جس میں ان کی والدہ موبائل فون کے ساتھ بیٹھی، جذباتی اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ پاریک اپنی والدہ سے پوچھتے ہیں، کیا ہوا ممی؟‘ تو وہ فخر کے ساتھ بتاتی ہیں کہ 6 ماہ کی محنت کے بعد انہوں نے 52 سال کی عمر میں پہلی بار یوٹیوب سے آمدنی حاصل کی۔ یہ لمحہ نہ صرف مالی کامیابی بلکہ ایک دیرینہ خواب کے پورا ہونے کی علامت بھی ہے۔ ویڈیو میں لکھا ہے، خواب دیکھنے کی کوئی عمر نہیں، صرف محنت چاہیے، اور انہوں نے یہ ثابت کر دیا۔ ویڈیو نے یوٹیوب کریئیٹرز کی توجہ بھی حاصل کی، جنہوں نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے خاتون کو مبارکباد دی اور ان کی محنت کو بہت متاثر کن قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی کمنٹس میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ویڈیو لوگوں کو حوصلہ دیتی ہے اور دکھاتی ہے کہ نئے آغاز کے لیے کبھی دیر نہیں ہوتی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

12 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

13 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

13 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

13 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

13 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

13 hours ago