اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ انتظامیہ کا گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے براؤن یونیورسٹی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کردیا۔امریکا کی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نویم نے کہا ہے کہ براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے امریکا آنے کے لیے گرین کارڈ لاٹری پروگرام کا استعمال کیا تھا۔امریکا کا گرین کارڈ لاٹری پروگرام د اصل ڈائیورسٹی ویزا (Diversity Visa – DV) پروگرام کہلاتا ہے، یہ امریکی حکومت کا ایک سرکاری امیگریشن پروگرام ہے جس کا مقصد دنیا کے اُن ممالک کے شہریوں کو امریکا میں مستقل رہائش کا موقع دینا ہے جہاں سے امریکا میں امیگریشن کی شرح کم رہی ہو۔اس پروگرام کے تحت ہر سال تقریباً 50 ہزار افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے گرین کارڈ دیا جاتا ہے جس سے وہ امریکا میں مستقل طور پر رہ سکتے ہیں، کام کر سکتے ہیں اور بعد میں شہریت کے اہل ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، ملزم پرتگالی شہری کلاڈیو مانوئل نیویس ویلینتے 2017 میں ڈائیورسٹی ویزا لاٹری پروگرام کے تحت امریکا آیا تھا اور اسے گرین کارڈ دیا گیا تھا۔48 سالہ نیویس پر الزام ہے کہ اس نے براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے 2 طلبہ کو ہلاک اور 9 افراد کو زخمی کیا جبکہ اس واقعے میں ایک ایم آئی ٹی پروفیسر بھی ہلاک ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

13 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

13 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

13 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

14 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

14 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

14 hours ago