پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکا کے آئندہ اقدامات کا انتظار کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے منگل کو امریکی ریاست الاسکا کے شہر واسیلا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے حوالے سے سخت بیان دیا۔ وہ 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ری پبلکن امیدواروں کی حمایت میں مہم چلا رہے تھے۔ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ انتظار کریں کہ امریکا ایران کے ساتھ کیا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر امریکا بہت کچھ برداشت کرچکا ہے. تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر نئی کارروائی شروع کرنے کے امکان پر بات چیت ہوئی ہے۔رپورٹ میں دو امریکی حکام اور معاملے سے واقف دیگر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ گفتگو ٹرمپ کے اس عوامی بیان سے پہلے ہوئی تھی. جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے۔ٹرمپ کے تازہ بیان اور امریکی میڈیا کی رپورٹ نے ایران کے خلاف ممکنہ امریکی کارروائی سے متعلق قیاس آرائیوں کو پھر ہوا دے دی ہے. تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے کسی نئی فوجی کارروائی کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ روسی فیڈریشن کے وزیرِ داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے عمانی ہم منصب سید بدر بن حمد…
پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہارِ خیال…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک میں کارروائی کرتے ہوئے 5…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے دھمکی…