پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ٹرمپ نے بحر الکاہل یا بحر اقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی۔
امریکی اخبار کے مطابق ریاست ٹینیسی کے شہر کلارکس ول میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہمارے پاس اب ایک خلیج ہے، ہمارے پاس ایک خوبصورت جھیل ہے۔ اب کسی نے کہا کہ آپ کو ایک دریا کی ضرورت ہے۔۔۔ ہمیں ایک دریا چاہیے، ہمیں ایک سمندر بھی چاہیے‘۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بحر اوقیانوس یا بحر الکاہل کا نام تبدیل کر سکتے ہیں اور یہ بھی تجویز دی کہ نیا نام ان کے اپنے نام پر رکھا جا سکتا ہے۔ حاضرین کی ہنسی اور تالیوں کی گونج میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اسے ‘بحر ٹرمپ’ یا ‘اوشن آف دی امریکاز’ یا اس جیسا کوئی اور نام دے سکتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ میرے جانے سے پہلے ہمارا ایک سمندر ہونا چاہیے اور ہمیں ایک عظیم دریا کی بھی ضرورت ہے‘۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال ‘خلیج میکسیکو’ کا نام تبدیل کر کے اسے ‘خلیج امریکا’ کا نام دے دیا تھا جس کے باعث نہ صرف میکسیکو کے ساتھ سفارتی کشیدگی پیدا ہو گئی تھی بلکہ معروف خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے نیا نام استعمال کرنے سے انکار پر ایک تنازع بھی کھڑا ہو گیا تھا۔بعد ازاں کینیڈا کے ساتھ تجارت اور ٹیرف پر جاری تنازع کے دوران رواں سال اگست میں صدر ٹرمپ نے امریکا اور کینیڈا کے درمیان واقع جھیل ‘اونٹاریو’ کا نام بھی تبدیل کر کے ‘لیک امریکا’ رکھ دیا تھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر حسنین شہزاداورکیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دکھ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے گورنر راج اور ایمرجنسی اصولی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا…